top of page
chairs s_edited.jpg

ریکارڈ

ایشیائے کوچک  کی تباہی اور ترکی اور یونان کے درمیان آبادی کا لازمی تبادلہ – جیسا کہ 1923 میں لوزان کنونشن کے ذریعے بیان کیا گیا تھا – یونانی ریاست میں آبادی کی بڑی آمد کا باعث بنی۔ ایشیائے کوچک کے دس لاکھ سے زیادہ یونانیوں کو یونان میں آباد ہونے پر مجبور کیا گیا، جس سے دو سالوں میں ملک کی آبادی میں 25 فیصد اضافہ ہوا، جس سے رہائشی بحران پیدا ہوا۔ یونان بھر کے ان علاقوں میں سے، جو مہاجرین کی آباد کاری کے لیے تیار کیے گئے تھے، اتیکا کے مغرب میں موجودہ نیکیا بھی تھا۔ اس وقت کے پناہ گزینوں کی آباد کاری تک اس علاقے میں بہت کم باشندے تھے۔   
وسیع خالی زمین کو دیکھتے ہوئے،  نجی اور سرکاری اراضی کے قبضے سے علاقہ پناہ گزینوں کی رہائش کے لیے پیش کیا گیا ۔ ابتدائی طور پر، دو اہم ادارے تھے جنہوں نے پناہ گزینوں کی آباد کاری اور علاقے کی شہری ترقی کو تشکیل دیا۔ پہلا
1922 اور 1925 کے درمیان “پناہ گزین ریلیف فنڈ” تھا، اور بعد میں ایک بین الاقوامی خودمختار ادارہ “پناہ گزین بحالی کمیٹی” کا مزید قیام، جو 1923 اور 1930 کے درمیان کام کرتی رہی۔   
زیادہ ترایشیائے کوچک پناہ گزینوں کی بستیوں کی طرح، نیکیا نے مختلف طریقہ کار کے ذریعے بہت تیزی سے ترقی کی، جس سے کم سے کم ہاؤسنگ ٹائپولوجیز کی ایک بڑی تعداد پیدا ہوئی۔ دو منزلہ کثیر خاندانی رہائش گاہوں سے لے کر، واحد منزلہ اونچی عمارتیں جن کا رقبہ
35 مربع میٹر سے زیادہ نہیں تھا، جرمنی سے بھیجی گئی پہلے سے تیار شدہ جھونپڑیاں، کراس سیڑھیوں والی دو منزلہ اپارٹمنٹ والی عمارتوں سے خود تیار کردہ رہائشی ڈھانچے تک، ریاست کی طرف سے دیے گئے یا خریدے گئے پلاٹ پر بنائیں گئیں ۔ نیکیا کے تاریخی مرکز کے ایک بڑے حصے میں (ایئوس نیکولائوس، ایئوس جیورجیوس اور اوسیاس کسےنیس کےعلاقے)،اندرونی عوامی جگہوں کے لیے شہری منصوبہ بندی کے مطابق  عمارت کے بلاکس کے اندر ایٹریمز/آنگن بھی تھے۔ 


پچھلی صدی میں، نیکیا میں سماجی و اقتصادی، ثقافتی اور مقامی  لحاظ سے تبدیلیاں آئی ہیں۔ پہلے ایشیائے کوچک کے پناہ گزینوں کے علاوہ، اس نے نئے تارکین وطن کو بھی رہائش دی۔ 1970 کی دہائی میں، یونان کے دیہی علاقوں کے باشندے نیکیا میں آباد ہوئے، جب کہ مشرقی یورپ میں کمیونزم کے زوال کے بعد، 1990 کی دہائی کے اوائل میں، ہمارے یہاں البانیہ اور رومانیہ جیسے سابق سوشلسٹ ممالک سے آنے والے معاشی تارکین وطن کی آباد کاری ہوئی۔ 2000 کے بعد سے، نیکیا ایشیائی ممالک سے آنے والے تارکین وطن کی رہائش گاہ بن گیا ہے  جیسا کے پاکستان۔  
مندرجہ بالا ایک متنوع /مختلف قسم کے  شہری منظر نامے کی طرف لے جاتا ہے، جو مقامی آبادی میں پائی جانے والی سماجی و اقتصادی عدم مساوات کی عکاسی کرتا ہے۔  اس مقام پر، “بقائے باہمی کے مقامات” ریسرچ پروجیکٹ مشترکہ جگہوں کے ارد گرد سماجی زندگی سے متعلق مسائل کی تحقیقات کے لیے آتا ہے، تاکہ خطے میں مختلف گروپوں کے درمیان باہمی عمل کو بڑھانے کے مقصد کے ساتھ، علاقے کے باشندوں کے درمیان مشترکہ نقطہ نظر کو فروغ دینے کے لیے ان خالی جگہوں کی صلاحیت کا جائزہ لیا جا سکے۔ 

Background

مکانات

دائیں جانب پناہ گزینوں کی رہائش کی مختلف قسمیں ہیں جو 1922-1930 کے درمیان کسی مرکزی ادارے کے ذریعے تعمیر کی گئی ہیں (سیلف ہاؤسنگ کے ذریعے نہیں)، اس کے ساتھ اس کی مثالیں بھی ہیں کہ وہ آج کیسی نظر آتی ہیں۔ نقشہ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان میں سے کون سے گھر اب بھی علاقے میں موجود ہیں اور کہاں (2022)۔ 
دو اضافی خاکے بلڈنگ بلاکس کی سب سے زیادہ نمائندہ ٹائپولوجیز کو پیش کرتے ہیں، ساتھ ہی یہ بھی کہ وہ وقت کے ساتھ  ساتھ قانون سازی یا پالیسی میں تبدیلیوں کی وجہ سے کیسے تبدیل ہوئے ہیں، بلکہ نجی اقدام کے ذریعے بھی۔ 

ذرائع: ایم بی لاوریدیادو، این اے اتھاناسوپولو ، (2012)، "نیکیا شہر میں پناہ گزینوں کے کوارٹرز کی مشترکہ جگہوں کا معاملہ"، ای توسی(2014) "  ریفیوجی ایشو کی روشنی میں شہری جگہ بطور ایک فیلڈ آف ٹرانسفارمیشنز "، میونسپلٹی آف نیکیا کا محفوظ شدہ ریکارڈ ایو ایوانیس ریندی (1931)  "کوکینیا پریفیکچر کے لینڈ رجسٹریشن کے نقشے"، پناہ گزینوں کی ڈائری، (1925) صفحہ 75-82، فیلڈ آبزرویشن۔۔ 

Houses
Courtyards & Alleys
bikeBW s.jpg

ایٹریمز/آنگن اورگلیاں

محدود عوامی جگہوں کے ساتھ ایتھنز جیسے شہر میں، فٹ پاتھوں اور مشترکہ ایٹریمز/آنگن کے وسیع نیٹ ورک کے ساتھ نیکیا کا گھنا شہری منظر نامہ ایک منفرد  کیس جو مطالعے کے لائق ہے۔ میونسپلٹی کے اسٹریٹجک پلان کی بنیاد پر، تقریباً 77 بلڈنگ بلاکس میں سبز جگہیں (صحن یا گلیاں) ہیں۔ تاہم، منصوبے کے حصے کے طور پر علاقے کے تفصیلی سروے کے بعد، فلیٹوں کے 130 سے زائد بلاکس ہیں جن کے مرکز میں مشترکہ جگہ ہے۔ ان میں سے 62 میں اندرونی ایٹریئم/آنگن ہیں، جبکہ باقی میں کوریڈور نیٹ ورک ہیں۔ ماضی میں، صحن اکثر اجتماعی کپڑے دھونے  والی جگہوں کے طور پر استعمال ہوتے تھے، کنویں اور باغات بھی ہوتے تھے۔ اس طرح، وہ مکانات کی توسیع تھے، کیونکہ وہ رہائشیوں کے طرف سے مشترکہ استعمال ہوتے تھے، جس سے عوامی اور نجی شعبوں کے درمیان "عبوری" حالات پیدا ہوتے تھے۔ لہذا، ماضی میں صحن سماجی میل جول کی جگہیں رہے ہیں، پھر بھی یہ دیکھنا دلچسپ ہے کہ وہ آج کس طرح استعمال ہوتے ہیں اور مستقبل ان کے لیے کیا رکھتا ہے؟ 
2018 میں، نیکیا کی میونسپلٹی نے کیپرو، ایلیوپولیووس، امیراداکیس اور امریکانیدون کیریون سڑکوں کے درمیان عمارت کے بلاکس میں چھ مشترکہ جگہوں کے لیے دوبارہ تخلیق نو کا منصوبہ شروع کیا۔ اس منصوبے کو یورپی کمیشن اور آپریشنل پروگرام "اتیکا" کی طرف سے فنڈ کیا گیا تھا. دوبارہ تخلیق نو کے ذریعے، ایٹریمز/آنگنوں کو عوامی دائرے میں انتہائی ضروری اپ گریڈ سے فائدہ ہوا، جیسے کہ نئی ٹائل اور شہری سہولیات، بشمول لائٹنگ، بیٹھنے کی جگہ، اور ممنوعہ کار پارکنگ۔ 2020 میں، میونسپلٹی کی طرف سے ایک اضافی مطالعہ پورے شہر میں 23 اضافی بقائے باہمی کے مقامات کی تخلیق نو کی اطلاع دیتا ہے،جس میں مزید ٹایٗلوں اور باڑ لگانے کی تجدید۔  
بقائے باہمی کے مقامات کی تخلیق نو کے لیے میونسپلٹی کا نقطہ نظر ان کے کچھ اہم مسائل کو حل کرتا ہے، خاص طور پر پیدل چلنے والوں کی حفاظت، جن پر برسوں سے توجہ نہیں دی گئی ہے۔ تاہم،  تخلیق نو اوپر سے نیچے کیطرف کی جاتی ہے، جس سے براہ راست متعلقہ رہائشیوں کی جانب سے شراکت کے محدود مواقع رہ جاتے ہیں۔ یونان اور یورپی یونین کی دیگر ریاستوں میں عوامی جگہ کی اوپر سے نیچے کی تعمیر نو ایک عام عمل ہے۔ اس کی وجہ شہری منصوبہ بندی کے لیے وسائل کی کمی، عوامی اداروں کی جانب سے خطرے کو کم کرنے کا رجحان، بلکہ مقامی مسائل میں شہریوں کو بااختیار بنانے اور ان کی شرکت کی وسیع پیمانے پر تسلیم شدہ قدر کی کمی ہے۔۔ اس معاملے میں، ایسا لگتا ہے کہ مشترکہ جگہوں کی اوپر سے نیچے کی تعمیر نو نے یہ سمجھنے کے محدود مواقع چھوڑے ہیں کہ خالی جگہیں کس طرح تیار ہوئی ہیں اور استعمال کی جاتی ہیں، اور وہ کس طرح سماجی ہم آہنگی اور بااختیار بنانے کے مسائل میں حصہ ڈال سکتے ہیں۔ 

Learn More

اورجانیے

نیکیا کی تاریخ اور سماجی-مقامی ترقی پر ایک بھرپور یونانی اور کچھ انگریزی لٹریچر موجود ہے، ساتھ ہی اس علاقے کے مستقبل کے امکانات کا خاکہ پیش کرنے والی بہت سی حالیہ دستاویزات، جیسے میونسپلٹی کا اسٹریٹجک منصوبہ اور صحنوں کی تخلیق نو سے متعلق تکنیکی رپورٹس۔ بائیں طرف دستیاب مواد پر ایک نظر ڈالیں اور متعلقہ ویب سائٹس کو دریافت کریں۔

bottom of page